Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارا چنار کی سبزی منڈی میں چیتے کا حملہ، دو افراد زخمی

چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی، اسپتال منتقل
شائع 24 ستمبر 2023 11:55am
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

پارا چنار کی سبزی منڈی میں چیتا آگیا، جس نے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔

مقامی شہریوں کے مطابق پارا چنار کی سبزی منڈی میں چیتا نکل آیا، اور چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

چیتے کی مقامی آبادی میں نکلنے کی خبر ملتے ہی ریسکیو اور وائلڈ لائف کا عملہ سبزی منڈی پہنچ گیا، جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔