Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے, لیگی رہنمائوں سے ملاقات متوقع

لندن میٹنگ میں شہباز شریف کی موجودگی ضروری، ملاقات فیملی ڈنر پر ہوگی
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 11:47am
اسکرین گریب / آج نیوز
اسکرین گریب / آج نیوز

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے۔

نگراں وزیراعظم کا ڈپٹی ہائی کمشنر نے ائرپورٹ پر انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا، وہ لندن میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق شہباز شریف پاکستان سے کوئی پیغام لے کر نہیں آئے بلکہ نگران وزیراعظم، نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

لندن میٹنگ میں شہباز شریف کی موجودگی ضروری ہے اور یہ ملاقات فیملی ڈنر پر ہوگی۔

آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان، لندن کے اس ہوٹل سے نکلتے ہوئے پائے گئے ہیں جہاں پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ٹھہرے ہوئے ہیں۔

london

anwar ul haq kakar