Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان: شہریوں کی مدد فرض سمجھنے والی پولیس خود مدد کی طلبگار بن گئی

ملزمان کو لیکر آنیوالی پولیس کی گاڑی اسٹارٹ نہ ہوسکی
شائع 24 ستمبر 2023 09:00am
اسکرین گریب/ آج نیوز
اسکرین گریب/ آج نیوز

پنجاب کے شہر ملتان میں شہریوں کی مدد فرض سمجھنے والی پولیس خود مدد کی طلبگار بن گئی ہے۔

مظفرآباد کے علاقے میں ملزمان کو لیکر آنے والی پولیس کی گاڑی اسٹارٹ نہ ہوسکی، تو شہریوں کی مدد سے دھکا لگوا کر گاڑی کو چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس اہلکار شہریوں سے گاڑی کو دھکا لگوانے کی اپیل کرتے رہے، جبکہ دھکا اسٹارٹ گاڑی میں 18 سالہ نوجوان کے مبینہ 3 قاتل بھی موجود تھے۔

پولیس ملزمان کو سہیل نامی شخص کی لاش کی نشاندہی کے لیے مرغی خانے لائی تھی اور ملزمان کی موجودگی میں پولیس کی گاڑی کے نہ چلنے پر شہری بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

Multan

Punjab police