Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بابر اعظم میں ’’آگ‘‘ لگانے والی خوبیاں ہیں‘

سابق بھارتی کرکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے معترف
شائع 23 ستمبر 2023 11:02pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کوالٹی والا کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام خوبیاں ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگا سکتا ہے۔

کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اس ورلڈ کپ کی چمپیئن کون سی ٹیم ہو گی؟ کس ملک کا کون سا کھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا؟ اس حوالے سے پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے حال ہی میں اسٹار اسپورٹس کو انٹرویو دیا ہے جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کے مطابق کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟

جواب میں گوتم گمبھیر نے سوچنے پر وقت ضائع کیے بغیر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام لیا۔ ان کہنا تھا کہ ’’بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں‘‘۔

میزبان کی جانب سے اس سوال میں آپشنز بھی رکھے گئے تھے جن ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا ’‘ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کیلئے اتنا وقت ہو۔ بے شک روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر کا اپنا مقام ہے لیکن بابراعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے’’۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے، اس کے علاوہ نسیم شاہ کی انجری کے باعث فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں

بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کیخلاف پلان بنا کر آئے تھے، بابر اعظم

ایشیا کپ میں شکست، بابراعظم اور شاہین آفریدی میں لڑائی کی افواہوں کا ڈراپ سین

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نجی ٹائر کمپنی کے ساتھ معاہدہ

واضح رہے کہ قومی کپتان بابراعظم پاکستان کے لیے 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 105 اننگز میں 5409 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 58.16 ہے۔ بابراعظم ون ڈے کیریئر میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

cricket

babar azam

Pakistan Cricket Team

former indian crickter

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

gautam ghambir