Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین کا میزائل حملے میں روسی بحریہ کے اعلیٰ افسران اور اہلکار مارنے کا دعویٰ

حملے کی تفصیلات جلد از جلد سامنے لائی جائیں گی، یوکرینی فوج
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 07:57pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کریمیا کی ”بندرگاہ سیواستوپول“ میں روسی بحریہ کی قیادت کے اجلاس کے دوران میزائل حملہ کیا ہے۔

یوکرین نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایک روز قبل بندرگاہ میں روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے میں روسی بحریہ کے سینئر کمانڈروں سمیت درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کی تفصیلات جلد از جلد سامنے لائی جائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بیڑے کے سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔

یوکرین کے انٹیلی جنس چیف کیریلو بوڈانوف نے وائس آف امریکا کو دیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ حملے میں ’کم از کم نو افراد‘ ہلاک ہوئے، جن میں جرنیل بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

روس نے طیارہ مار گرایا، ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 ہلاک

یوکرین کی امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی پر روس نے حملے تیز کر دیئے

انٹیلی جنس چیف کیریلو بوڈانوف نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا اس حملے میں مغربی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے تھے یا نہیں۔

russia

Ukraine

Russia Ukraine War