ایپل کی زبردست آفر، آئی فون 15 صرف 35 ہزار روپے میں
ایپل ہر سال لوگ مارکیٹ میں ”آئی فون“ (iPhone) کے نئے ماڈلز لانچ کرتی ہے، اس بار بھی ایپل نے ”آئی فون 15“ سیریز لانچ کی ہے، پاکستان میں آئی فون 15 کی قیمت چار لاکھ روپے ہے۔
لیکن ایپل نے اپنے مخصوص کسٹمرز کیلئے ایک مخصوص آفر پیش کی ہے، جس کے تحت یہی فون صرف 35 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔
بھارت میں ایپل کا پہلا ”آئی اسٹور“ کھولا گیا ہے، جہاں حسبِ معمول آئی فون 15 کی سیریز بھی دستیاب ہے۔
بھارت میں نئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 79,900 (پاکستانی تقریباً 2 لاکھ 76 ہزار روپے)، 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 89,900 (پاکستانی تقریباً 3 لاکھ 11 ہزار روپے) اور 512 جی بی ویرینٹ کی قیمت 1,09,900 (پاکستانی تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔
یہ سیریز 5 رنگوں میں دستیاب ہے۔
آئی فون 15 کی فروخت شروع ہونے کے بعد صارفین ان قیمتوں سے پریشان ہیں کہ اتنا مہنگا فون کیسے خریدیں۔
اس کیلئے مخلتف آن لائن اسٹورز مختلف آفرز بھی پیش کر رہے ہیں۔
لیکن سب سے بہترین آفر خود ایپل نے پیش کی ہے، اور وہ ہے صرف 35 ہزار روپے میں آئی فون۔
لیکن 35 ہزار روپے میں نیا آئی فون خریدنے کے لیے صارفین کو ایک طریقہ اپنانا ہوگا۔
اس کے لیے صارفین کو ”India istore“ کی ویب سائٹ پر جا کر آئی فون 15 تلاش کرنا ہوگا۔
اس کے بعد آپ لینڈنگ پیج پر پہنچ جائیں گے، جہاں فون کا 128 جی بی ویرینٹ منتخب کرنا ہوگا۔
صارفین کو یہاں ایک بینک کیش بیک آفر دکھے گا۔ اس پر کلک کریں اور تفصیلات کو دیکھیں۔
اس ویب سائٹ کے مطابق، آپ آئی فون 15 کو 48900 بھارتی روپے کی مؤثر قیمت پر خرید سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ اچھی حالت میں موجود اپنا پرانا آئی فون 12، 64 جی بی ویرینٹ تبدیل کرنا چاہیں صارفین کو 35 ہزار روپے سے کم میں آئی فون 15 مل جائے گا۔
اب تھوڑا سا رکیں اور ہماری بات ذرا دھیان سے سن لیں، India iStore بھارت میں کھلنے والا ایپل کا آؤٹ لیٹ ہے جو صرف بھارت میں ہی خدمات فراہم کرتا ہے۔
یعنی یہ آفر بھی بھارتیوں کیلئے ہے۔ اس طرح کی آفرز پاکستان میں دستیاب نہیں، اس کیلئے ایپل کا آئی اسٹور پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔
اور اگر 35 ہزار بھارتی روپے کی بات کریں تو یہ پاکستانی تقریباً ایک لاکھ 21 ہزار روپے بنتے ہیں۔
اب اس شاندار ، لیکن آپ کیلئے بے کار آفر کے اگلے حصے پر آتے ہیں۔ (کیونکہ آپ پاکستان میں بیٹھے ہیں)
چونکہ بھارت میں آئی فون 15 کی قیمت 79,900 روپے ہے تو اگر آپ کے پاس HDFC بینک کا کارڈ ہے تو آپ کو 5,000 روپے کا کیش بیک ملے گا۔ اس سے iPhone 15 کی مؤثر قیمت 74,900 روپے ہو جائے گی۔
Comments are closed on this story.