Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدامنی اور دہشت پھیلانے کا الزام، پولیس نے ’شیطانی گڑیا‘ کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گڑیا کے مالک وک بھی گرفتار کرلیا۔
شائع 23 ستمبر 2023 05:04pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

میکسیکو کی پولیس نے مشہور قاتل گڑیا ”چکی“ اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

چکی اور اس کے مالک کو اس ہفتے کے شروع میں شمالی میکسیکو کے ایک قصبے کے تھانے میں لے جایا گیا۔

ریکارڈ کیلئے مالک کی تصویر لی گئی اس کے بعد گڑیا کا بھی ”مگ شاٹ“ لیا گیا۔

تصویر کیلئے ایک پولیس اہلکار نے گڑیا کو اس کے چکمدار نارنجی بالوں سے پکڑ کر کھڑا کیا، جبکہ اس کا مشہور چاقو جیب سے آدھا باہر دیکھا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں

بیٹے سے پہلے باپ: بھارت نے ’ٹروڈوز‘ کے ساتھ تناؤکی وجہ ڈھونڈ نکالی

دنیا کی پہلی زیر آب 3 منزلہ مسجد کی تعمیر

آواز اور تصویر کی طرح اب خوشبو کو بھی ریکارڈ کرنا ممکن

مقامی میڈیا کے مطابق، گرفتار ملزم ایک کٹھ پتلی ماسٹر ہے جس کی شناخت (میکسیکو کے اصولوں کے تحت) صرف کارلوس ”این“ کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر لوگوں کو ڈرانے اور پیسے مانگنے کے لیے اس ”شیطان گڑیا“ کا استعمال کرتا تھا۔

گڑیا اور اس کے مالک دونوں پر امن کو خراب کرنے اور دوسروں کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

میکسیکن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بعد میں چکی کو ہتھکڑی لگانے والے افسر کی نوکری کو سنجیدگی سے نہ لینے پر سرزنش کی گئی۔

Child's Play

Chucky

Mexican Police

Chucky Arrest