Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیز تقاریر کیس: عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو طلب کرلیا

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی ڈسچارج رپورٹ مسترد کر دی
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 06:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران خان حملہ کیس: رانا ثناء، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف شامل تفتیش

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی ڈسچارج رپورٹ مسترد کر دی اور دونوں ن لیگی رہنماؤں کو 30 ستمبر کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف دہشت گری سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا۔

PMLN

Marriyum Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

green town

Mian Javed Latif

atc lahore