Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: لیسکو نے سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات بتا دیے

نادہندگان پرائیویٹ ہوں یا سرکاری سب سے رقومات وصول کی جائیں گی، لیسکو چیف
شائع 23 ستمبر 2023 03:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لیسکو نے سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی مہم تیز کرتے ہوئے ریجن بھر کے مزید سرکاری اداروں کے ذمہ واجبات رقوم کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

کیبنٹ سیکٹریٹ، سپریم کورٹ رجسٹری، لاہور ہائیکورٹ لیسکو کے کروڑوں کے نادہندہ ہیں، جبکہ گنگا رام اسپتال، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سمیت متعدد ادارے بھی کروڑوں کے نادہندہ نکلے ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ نادہندگان پرائیویٹ ہوں یا سرکاری ادارے سب سے رقومات وصول کی جائیں گی، ریکوری کے طے شدہ ٹارگٹس ہرحال میں حاصل کیئے جائیں۔

کیبنٹ سیکٹریٹ کے ذمہ 8 کڑور76 لاکھ 79 ہزارروپے واجب الادا ہیں، سپریم کورٹ 7 کڑور 24 لاکھ 29 ہزار، گنگا رام 5 کڑور 95 لاکھ 40 ہزار کا نادہندہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق لاہورہائیکورٹ 5 کڑور90 لاکھ 45 ہزار، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ذمہ 5 کڑور 86 لاکھ 92 ہزار، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور نے 5 کڑور 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

لیڈی ایچیسن اسپتال لاہور 4 کڑور 56 لاکھ 74 ہزار، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 4 کڑور 56 لاکھ 69 ہزار، پنجاب سروس کمیشن 4 کڑور 53 لاکھ 86 ہزار کا نادہندہ ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب 9 کرور70 لاکھ 72 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔

punjab

LESCO