فاطمہ قتل کیس: ملزم فیاض شاہ اور منصور بٹ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
خیرپور حویلی میں زیادتی کے بعد قتل کی جائے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں گرفتار فیاض شاہ اور منصور بٹ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور نے گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو ہلاکت کیس میں فیاض شاہ اور منصوربٹ کو پانچ دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں تھانے منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حویلی پر چھاپا مار کر فاطمہ قتل کیس کا مرکزی ملزم اسد شاہ کا سسر فیاض شاہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
دوسری جانب ایک ویڈیو بیان میں فاطمہ قتل کیس کی مدعی مقدمہ نے کہا کہ ایس ایچ اوغنی دایونےمیری مرحوم بیٹی کیلئےغلط الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ کہا فاطمہ تو مرگئی مگر تمہارے لئے سونے کی مرغی بن گئی۔
فاطمہ فرڑو کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرحوم بیٹی کیلئے ایسے الفاظ برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او خانواہن غنی دایو رانی پور کے پیروں کا آدمی ہے، ہمیں ان سے خطرہ ہے، لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔
Comments are closed on this story.