حلیم عادل شیخ کیخلاف جعلسازی، دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ملتوی
حلیم عادل شیخ کی جیل میں بی کلاس فراہمی کی درخواست
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف جعلسازی اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔
حلیم عادل شیخ کوملیر کورٹ میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے مقدمے کے چالان کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبرتک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کی جیل میں بی کلاس فراہمی کی درخواست پر عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔
وکیل کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی پیش کیا گیا۔
ایڈووکیٹ خالد محمود نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف عدالتی اجازت کے بغیر نیا مقدمہ درج نا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
Haleem Adil Sheikh
Pakistan Tehreek Insaf
مقبول ترین
Comments are closed on this story.