Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انشاء آفریدی کی والدہ نادیہ کا بیٹی اور داماد کے نام خوبصورت پیغام

شاہین شاہ آفریدی اور انشاء کی شادی 19 ستمبرکو کراچی میں ہوئی
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 03:51pm
تصویر/ انسٹاگرام
تصویر/ انسٹاگرام

شاہد آفریدی کےبعد ان کی اہلیہ نادیہ آفریدی نے بھی بیٹی انشاء اور داماد شاہین شاہ کے لیے سوشل میڈیا پر دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

انشاء اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی 19 ستمبرکو شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

مزید پڑھیں

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

شاہین شاہ آفریدی اور انشاء کی رُخصتی میں کرکٹ رکاوٹ بن گئی

شاہین آفریدی اورانشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ آفریدی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں اور اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ ایکس کا کم ہی استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے بیٹی اور داماد کیلئے اپنے پیغام میں لکھا، ’اللہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرے۔ آمین یہ ایک ماں کی دعا ہے‘۔

واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کوکراچی میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ ولیمہ21 ستمبر کو اسلام آباد ہوا۔

شادی کی تقریبات میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

انشاء آفریدی نے زندگی کے اس خاص دن پر پاکستان کی مقبول اور مہنگی ترین فیشن برانڈ ”ری پبلک“ کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا جو ”ریپبلک ویمنزویئر“ کی برائیڈل کلیکشن سے چُنا گیا تھا۔

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi

pakistani fast bowler

lafestyle

nadia Afridi