Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان میں بیٹھے طالبان کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

طالبان کمانڈر ہمیں افغانستان سے واٹس ایپ پر ہدایات دیتا تھا، گرفتار ملزم
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 08:06am

تحریک طالبان پاکستان کیلئے بھتہ لینے والے ارکان کے سرگرم ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے بھتہ لینے سے متعلق اہم انکشافات کیے ۔

گرفتارملزمان نے ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرعبدالرازق اِس وقت افغانستان میں ہے۔

گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق ہمیں واٹس ایپ پر ہدایات دیتا تھا اور لوگوں کے گھروں اور دکانوں کی ویڈیوزمنگواتا تھا۔

ملزم نے مزید کہا کہ وہ لوگوں سے بھتہ لینے کیلئے کالز افغانستان سے کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنےی یا دینے مین تاخیر پرجان سے مارنے یا اغواء کی دھمکیاں دیتا تھا۔

معاملے پر آج نیوز سے گفتگو میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ اب ہمارے لیے بہت سے مسائل ہوگئے ہیں، امن کیلئے طالبان پاکستان سے تعاون کریں۔

حارث نواز نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو پاکستان نے دہائیوں سے پناہ دے رکھی ہے۔

afghanistan

pakistan army

Taliban