Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا
شائع 23 ستمبر 2023 01:06pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — اے ایف پی/ فائل

لاہور ہائی کورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 28 ستمبر کو عمران خان عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

چیرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر ضمانتوں میں موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد گرفتار کیا اور عبوری ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفرکیس: عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

اٹک سے اڈیالہ: عمران خان کی درخواست فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا حکم اور عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

lahore

interim bail

ٰImran Khan

LAHORE HIGH COURT (LHC)