Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

آذربائیجان ائرلائنز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

دیگر اداروں کے سربراہان نے بورڈنگ گیٹ پر کیک بھی کاٹا
شائع 23 ستمبر 2023 12:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آذربائیجان ائرلائنز کی پہلی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور گزشتہ روز پہنچی۔

پرواز لینڈ کرنے پر واٹرسیلوٹ سے آربائیجان ائرلائن کا پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ائر مارشل (ر) فرحت حسین ملک نے مہمانوں کا بھی استقبال کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفسیر لاہور ائرپورٹ سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے بورڈنگ گیٹ پر کیک بھی کاٹا۔

اس حوالے سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان ائرلائنز اور پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے برادر ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافے سے مسافروں کے لیے سفری آپشنز میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

lahore airport

Azerbaijan Airlines

Farhat Hussain