Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز

منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، اس کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے، حکام
شائع 23 ستمبر 2023 12:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا اور اس سلسلے میں منصوبے کے ارد گرد انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں گے۔

رنگ روڈ منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، اس کی لمبائی 38.3 کلومیٹر ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں میں انٹر چینجز ہوں گے جب کہ رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔

گورک پور تراھیا کے مقام پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ کرکے منصوبے پر کام کی رفتار کے پلان کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ’ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے، آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہہ رہے تھے یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔

کشمنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور روزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا، نیب نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

rawalpindi

ring road