Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا کیلئے پریانکا کا پیغام ، سوشل میڈیا پر سوال اٹھ گئے

کیا پریانکا اپنی کزن کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی، مداحوں کو تجسس
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 03:58pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی کزن اداکارہ بریینیتی چوپڑا کے لیے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر پیاربھرا پیغام شیئرکیا ہے۔

پریانکا نے اپنا یہ پیغام پرینیتی کی ایک تصویر کے ساتھ محبت کی نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پرینیتی کی کزن سسٹر ہیں، ممکنہ طورپر اپنی پیشگی مصروفیات کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔

پریانکا نے کہا کہ’مجھے امید ہے کہ آپ اپنے خاص دن کے موقع پر بھی اتنی ہی خوش اور مطمئن ہوں گی۔ آپ کے لیے ہمیشہ بہت بہت پیارکی خواہشمند۔’

پریانکا کی انسٹا پوسٹ پر بہت سے مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ نیک خواہشات بھیجنے والی پریانکا اپنی کزن کی شادی میں شریک ہوں گی یا نہیں۔

##مزید پڑھیں:

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی، تصاویر وائرل

پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا بھنگڑا وائرل، بارات کشتی پر آئے گی

فی الحال پریانکا اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ماں بیٹی کی جوڑی نے گنیش چترتھی ایک ساتھ منائی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک فارم کا بھی دورہ کیا۔ .

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اتوار کو ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ شادی کے دن سے پہلے، دولہا دلہن اور ان کے مہمان 22 ستمبر کو ادے پور پہنچے تھے۔

چوڑا، ہلدی اور سنگیت کی تقریب آج لیلا پیلس میں ہوگی۔

Instagram

Priyanka Chopra

ٰIndia

Parineeti Chopra

wedding message