Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کروڑوں میں بِکنے والے این ایف ٹیز بیکار ہوگئے، نئی رپورٹ میں انکشاف

این ایف ٹی ڈیجیٹل اثاثہ ہے جو فن، موسیقی اور کھیل میں ہونے والی واقعات، اشیا اور ویڈیوزکی نمائندگی کرتا ہے۔
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 12:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ڈجیٹل کرنسی کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہمیت کے حامل ہزاروں نان فنجیبل ٹوکنز (این ایف ٹیز) عملی طور پر بیکار قرار دے دیے گئے۔

این ایف ٹی اسکین اور ڈجیٹل کرنسی ایکسچینج کمپنی کوائن مارکیٹ کیپ (سی ایم سی) کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے والی ڈیپ گیمبل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 73 ہزار سے زائد این ایف ٹی کلیکشنز میں سے 69 ہزار 795 کا مارکیٹ کیپ 0 ایتھر ہے جس سے این ایف ٹی کلیکشن رکھنے والے 95 فیصد یا 23 ملین افراد بیکار سرمایہ کاری کے ساتھ رہ گئے ہیں۔

یہ رپورٹ این ایف ٹی متعارف کروانے کے بعد تقریباً دو سال بعد سامنے آئی جس میں مشہور شخصیات اور فنکاروں کو یکساں طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا گیا ہے۔

مارچ 2021 میں کرپٹو انٹرپرینیور سینا ایستاوی اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے ٹوئٹر کے سابق مالک جیک ڈورسی کے پہلے ٹویٹ کے این ایف ٹی کے لیے 2.9 ملین ڈالر ادا کیے۔ جب کہ دسمبر 2021 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے وژن کے نام سے ایک این ایف ٹی مجموعہ لانچ کیا جس میں ان کی آنکھوں کا ایک محدود ایڈیشن ڈیجیٹل آرٹ ورک شامل تھا۔

 فوٹو — میلانیا ٹرمپ
فوٹو — میلانیا ٹرمپ

رپورٹ میں کہا گیا کہ لاکھوں روپے میں فروخت ہونے والے ڈیجیٹل آرٹ کی راتوں رات کامیابی کی حقیقت کو نظر انداز کرنا آسان ہے کہ مارکیٹ نقصانات سے بھری ہوئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تمام این ایف ٹی کلیکشنز میں سے 79 فیصد فروخت نہیں ہوئے کیونکہ محققین نے اسے انتہائی قیاس آرائی اور غیر مستحکم مارکیٹ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 ہزار سے زائد ان ٹاپ این ایف ٹی کلیکشنز میں سے 18 فیصد کی فلور پرائس سفر ڈالر تھی، جب کہ 41 فیصد سب سے زیادہ وصولیوں کی قیمت 5 سے 100 ڈالر کے درمیان اور ایک فیصد سے بھی کم وصولیاں 6 ہزار ڈالر سے زیادہ مالیت کی تھیں، جو 2021 میں 22 ارب ڈالر کی مارکیٹ پر غلبہ رکھنے والے ملین ڈالر کے سودے سے ایک واضح تبدیلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 195،699 این ایف ٹی مجموعوں کا ظاہری مالک یا مارکیٹ شیئر نہیں تھا اور این ایف ٹی کو بنانے کے لئے درکار توانائی کا موازنہ 27،789،258 کلو واٹ کے برابر تھا، جس کے نتیجے میں تقریبا 16،243 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوا۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مرنے والے این ایف ٹیز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایتھیریم پر میک کنٹریکٹ کی فلور پرائس 10 ملین ڈالر ہے، لیکن اس کی اب تک کی فروخت صرف 18 ڈالر ہے۔

## این ایف ٹی کیا ہوتا ہے؟

این ایف ٹی ایک ڈیجیٹل اثاثہ ہے جو فن، موسیقی اور کھیل میں ہونے والی واقعات، اشیا اور ویڈیوز جیسی حقیقی دنیا کی کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ ’بلاک چین‘ ٹیکنالوجی کے ساتھ آپس میں منسلک ہوتے ہیں جہاں پر اس کو بیچا یا خریدا جا سکتا ہے۔

این ایف ٹی کے ساتھ منسوب کہانی صرف ایک ڈیجیٹل آرٹ کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ انسان کی نفسیات پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح ان چیزوں کی قیمت دیتا ہے۔

این ایف ٹی کو انگریزی میں ’نان فنجیبل ٹوکنز‘ کہا جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایسی چیز، فن، ویڈیو، تصویر یا پھر ایسی موسیقی جو دوبارہ تخلیق نہ ہو سکے اور انوکھی ہو۔

این ایف ٹی، یا غیر فنجیبل ٹوکن، کرپٹو اثاثے کی ایک شکل ہے جو تصویر ، ویڈیو یا متن سمیت ڈیجیٹل فائل کی ملکیت اور صداقت کی تصدیق کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

bitcoin

digital currency

NFT

Ethereum

Coin Market Cap