Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 وکلا زخمی، ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال

وکلاء نے آج ضلع بھر میں ہڑتال کی کال دی ہے
شائع 23 ستمبر 2023 10:26am

ڈیرہ اسماعیل خان میں محلہ شپ شاہ ڈیرہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو وکلاء زخمی ہوگئے، جس کے خلاف وکلاء نے آج ضلع بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

ڈیرہ سٹی محلہ شپ شاہ میں وکلاء پر قاتلانہ حملہ ہوا جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال داخل کردیا۔

اس موقع پر ڈسٹرک بار کے صدرعرفان ایڈوکیٹ اور سابق صدر ڈسٹرک بار اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ قیضار خان میاںخیل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بروز سنیچر تحصیل ڈسٹرک بار میں مکمل طور پر وکلاء برادری کی ہڑتال ہوگی۔

وکلاء برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Dera Ismail Khan