Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، اسمگل شدہ غیر قانونی کپڑا برآمد

کپڑا قبضےمیں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا
شائع 23 ستمبر 2023 09:55am

کراچی میں پاکستان رینجرزسندھ، کسٹم انٹیلی جنس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ غیر قانونی کپڑا قبضے میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کارروائی آرام باغ میں اسمگل شدہ کپڑے کے گوداموں پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران 5 ٹرکوں،3 منی ٹرک پر مشتمل کئی ٹن غیرقانونی کپڑا قبضےمیں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

Sindh Rangers