Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’خطے میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے‘

فلسطین سے متعلق نگراں وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کیا، نگراں وزیر خارجہ
شائع 23 ستمبر 2023 12:19am
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی پریس کانفرنس
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی پریس کانفرنس

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں، انوارالحق نے پاکستان کے نکتہ نظر سے دنیا کو آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، پاکستان کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پرعمل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

عالمی طاقتیں خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب

بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، نگراں وزیراعظم

افغان حکومت کی پاکستان پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی

جلیل عباس نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق نگراں وزیراعظم نے واضح مؤقف اختیار کیا۔

United States

JALIL ABBAS JILANI

PM Speech U.N. General Assembly