Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: رشوت طلب کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج

ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر شہری سے رشوت طلب کرنے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 11:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں شہری سے رشوت طلب کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کیخلاف ایگل اسکواڈ کے چار اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مقدمہ کے بعد اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری اور محکمہ جاتی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت محمد اسد، جنید انور، شہاب اختر اور محمد ظہیر کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : لٹیروں نے شہری کو گھر کے سامنے لوٹ لیا

کراچی: سی ٹی ڈی نے رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس

معطل اہلکاروں نے شہری سے رشوت طلب کرنے اور اختیارت کا ناجائز استعمال کیا تھا۔

karachi

Robbery

Kidnapping for Ransom

Karachi Police