Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جو اسکیمیں عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ان پر مزید رقم خرچ نہ کی جائے، صوبائی وزیر صحت

ایک اسکیم کو بار بار دہرا کر رقم ضائع کرنا حماقت ہوگی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 11:28pm
سندھ کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا عرصہ دراز سے تعطل کا شکار اسکیموں کی تکمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی، فوٹو ــ فائل
سندھ کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا عرصہ دراز سے تعطل کا شکار اسکیموں کی تکمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی، فوٹو ــ فائل

سندھ کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نےعرصہ دراز سے تعطل کا شکار اسکیموں کی تکمیل نہ ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسکیمیں عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ان پر مزید رقم خرچ نہ کی جائے۔

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی زیرصدارت محکمہ صحت ڈویلپمنٹ کراچی کا اجلاس ہوا۔

اہم بیٹھک میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر منصور عباس رضوی، اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر بدر الدین شیخ، ابراہیم میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: لیاری جنرل اسپتال میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

سندھ : ایک روز میں 3 ہزار 700 سے زائد ملیریا کیسز رپورٹ

پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز جاری

نگراں وزیر صحت نےعرصہ دراز سے بار بار دہرائی جانے والی اسکیموں کے تاحال مکمل نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ایک اسکیم کو بار بار دہرا کر رقم ضائع کرنا حماقت ہوگی، ایسی اسکیموں پر رقم ضائع نہ کی جائے۔

صحت

health tips

healthy lifestyle