Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کے ملزم کو رشوت کے عوض رہا کرنے والا ایس ایچ او معطل

ملزم پولیس اہلکار کے قتل پولیس مقابلے اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا
شائع 22 ستمبر 2023 09:12pm

پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کو رشوت کے عوض چھوڑنے والے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اے ایس آئی ساجد کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کر دی گئی۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ایس آئی یو کے اے ایس آئی ساجد کی ٹیم نے ایک ملزم سبحان جتوئی کو گرفتار کیا تھا، ملزم پولیس اہلکار کے قتل پولیس مقابلے اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ایس آئی یو کے اے ایس آئی ساجد نے ملزم کو رہا کرنے کے عوض اس کے اہلخانہ سے پانچ لاکھ روپے طلب کا مطالبہ کیا، اور ایک اہلکار کے موبائل سے ڈیل کی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا بھائی ایک لاکھ 70 ہزار روپے دینے پرآمادہ ہوا، جس پر اہلکار ساجد کو معطل کرکے عہدے سے تنزلی کردی ہے۔

Karachi Police

Bribe