Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر توانائی نے سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دے دیا

24گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، نگراں وزیرتوانائی
شائع 22 ستمبر 2023 07:38pm

نگران وزیرتوانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال پاکستان میں گیس کی سپلائی 20 فیصد کم ہوئی، ایل این جی کے زیادہ کارگومنگوانےکی کوشش کررہےہیں لیکن اس کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

نگران وزیرتوانائی نے بتایا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے، گیس کو بلاضرورت استعمال نہ کیا جائے۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لیے مہنگائی ہو رہی ہے، ملک میں ٹیکس کلچر نہیں ہے، اس لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔

محمدعلی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بجلی چوری کی جاری ہے، 10 دنوں میں بجلی چوری سے 6 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

Gas

Oil and gas