Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد

حلیم عادل شیخ کو رہداری ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے پر جواب طلب
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 07:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس موبائل نذرِ آتش کرنے کے کیس سے متعلق آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی، حلیم عادل شیخ کے وکیل کا مؤقف تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا تاحال چالان پیش نہیں کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

حلیم عادل شیخ کو رہداری ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے پر جواب طلب

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہداری ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے پر جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں

حلیم عادل شیخ کی ایک اورمقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی

کراچی : حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پشاور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی راہداری ضمانت منظور کرلی

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت دی اس کے باوجود سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا جو توہین عدالت ہے، اس لیے آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرکے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے جواب طلب کرکے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

حلیم عادل شیخ کیخلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ملتوی

ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پریڈی تھانے کے مقدمے میں جیل حکام نے حلیم عادل شیخ کو پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کا الزام ہے کہ حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر گرفتاری سے بچنے کے لیے ہنگامہ آرائی کی اور کار سرکار میں مداخلت کی جبکہ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف زیر حراست قیدی کو چھڑوانے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان میں ترمیم کی درخواست کی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ چالان میں ٹائپنگ کی غلطی سے ملزم کا نام غلط لکھا گیا ہے۔

عدالت نے چالان میں تصحیح کے لیے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے 28 ستمبر تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی پیشی پر ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کا الزام ہے۔

pti

Haleem Adil Sheikh

Peshawar High Court