Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ ورلڈ کپ میں کیش ایوارڈز کا اعلان، ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی

گروپ اسٹیج میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے
شائع 22 ستمبر 2023 04:48pm
تصویر: آئی سی سی کرکٹ
تصویر: آئی سی سی کرکٹ

آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے کیش ایوارڈز کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ایونٹ میں شامل ٹیموں پر ڈالرز کی بارش ہوگی۔

بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شامل ٹیموں پر ڈالروں کی بارش ہوگی، کیوں کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے کیش ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

میگا ایونٹ میں گروپ اسٹیج میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے، جب کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی 6 ٹیموں کو فی ٹیم 1،1لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ایونٹ میں سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جب کہ رنراپ کو 20 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023