Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میری سالگرہ کا دن ہے بولو۔۔ بولو نا

سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے اپنی سالگرہ کی دوسری تقریب کا اہتمام کیا
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 11:09am
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام
تصویر: جنت مرزا/انسٹاگرام

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے 14 ستمبر کو اپنی سالگرہ منائی اور اب اپنے سوشل میڈیا ساتھیوں کے ہمراہ دوسری بار سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔

نامور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا اپنے مداحوں کی خوشی کے لئے اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرنے کے لئے مشہور ہیں، اور لاکھوں کی تعداد میں ان کے فالوورز بھی ان کی تصاویر کو پسند کرتے رہتے ہیں۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے 14 ستمبر کو اپنی سالگرہ منائی تھی اور اپنے مداحوں کے لئے ایک بار پھر اپنی سالگرہ کی شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔

جنت مرزا نے 14 ستمبر کو اپنی سالگرہ اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ منائی تھی، تاہم آج انہوں نے سالگرہ کی تقریب کا وسیع اہتمام کیا، جس میں معروف ٹک ٹاک شخصیات بشمول میشی اویس، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

جنت مرزا ٹک ٹاک پر کیسے آئیں؟

ٹک ٹاکر جنت مرزا کی سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ٹک

کیا جنت مرزا اور عمر بٹ کی منگنی ٹوٹ گئی ؟

جنت مرزا نے اپنی سالگرہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جنہیں ان کے چاہنے والے لاکھوں مداحوں نے پسند کیا۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 23 ملین سے زائد ہے اسکے علاوہ ان کی انسٹاگرام پہ 4.8 ملین فالوورز کی تعداد بھی اتنی ہی اہم ہے۔

جنت مرزا اسٹار ہونے کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، اور بہت جلد فیصل آباد میں اپنے ایک بڑاسیلون بھی شروع کرنے والی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کی دلکش اور معصوم شخصیت ہمیشہ سے اپنے مداحوں کے دل جیت لیتی ہے۔ ان کے مداح ان کی تصاویر اور ویڈیوز کا انتظار کر تے رہتے ہیں۔

TikToker

Jannat Mirza

Women

lifestyle

شخصیات