Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حریت رہنما عمر فاروق کی نظربندی 4 سال بعد ختم، خطبہ جمعہ بھی دیا

ان کے گھر کے اطراف سے پولیس کا محاصرہ ختم کردیا گیا
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 03:38pm
فوٹو — وائس آف امریکا
فوٹو — وائس آف امریکا

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار برس بعد نظر بندی ختم کر دی گئی جس کے بعد انہوں نے سرینگر کی جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ بھی دیا۔

50 سالہ حریت رہنما نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعے کی صبح ان کے گھر کے اطراف سے پولیس کا محاصرہ ختم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

حریت رہنما نے اپنی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔

بھارتی عدالت نے 15 ستمبر کو اس حوالے سے انتظامیہ کو جواب داخل کرانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔

Indian occupied Kashmir

Hurriyat leaders in Kashmir

umar farooq