فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم فیاض شاہ گرفتار
خیرپور میں بااثرپیرکی حویلی میں گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے فیاض شاہ کو گرفتارکرلیا۔
حویلی کے مالک ملزم اسد شاہ کا سسر اور ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ نے خیرپور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے فاطمہ کو قتل نہیں کیا، اسد شاہ سمیت تمام فیملی بے گناہ ہے۔
پریس کانفرنس کے بعد پولیس نے حویلی پر چھاپا مار کر فیاض شاہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کرنے کے کیس میں ملزم پیر فیاض کی 6 روزہ عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا تھا کہ فاطمہ کیس میں انصاف کے لئے آخری حد تک جائیں گے، انکوائری آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ جلد انکوائری مکمل کرے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں جاں بحق ہونے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فاطمہ کی موت طبعی نہیں بلکہ اس پر تشدد کیا گیا تھا جس کہ وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔
Comments are closed on this story.