Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کی بہترین حفاظت اب گھر پر ہی ممکن

ہفتے میں جلد پر دو بار استعمال آپ کی جلد کو حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے
شائع 22 ستمبر 2023 04:03pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بیشتر خواتین اپنی رنگت کے بارے میں بہت فکرمند رہتی ہیں اور ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ہر عمر میں ان کی جلد پُرکشش لگے۔

چونکہ کمرتوڑ مہنگائی کے اس دور میں خواتین کیلئے ’اسکن کئیر ’ کرنا اب خاصا مشکل ہوگیا ہے، اس لیے چہرے کی رنگت کو خوبصورت اور پُر کشش بنانے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا رجحان دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔

بیسن ایک طویل عرصے سے جلد اور بالوں کے لیےاپنے فوائد کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ پروٹین، ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز جیسے لینولیک اور اولیک ایسڈز اور رائبوفلیون، نیاسین، فولیٹ اور بیٹا کیروٹین جیسے وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

روزانہ چہرے پر کچا دودھ لگانا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

دانوں و مہاسوں والی جلد کی حفاظت اتنی بھی مشکل نہیں

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

خواتین بیسن سے اپنی جلد کو باآسانی نکھار سکتی ہیں، کیونکہ یہ خواتین کو جلد کے ان مسائل سے باآسانی نجات دے سکتا ہے۔

مہاسوں کا خاتمہ

چہرے پر ایکنی(مہاسے) ایک نا ختم ہونے والا مسئلہ ہے۔ بیسن میں موجود خصوصیات چہرے پر موجود مہاسوں کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

چنے کا یہ پاؤڈرچہرے پر موجود اضافی سیبم کی پیداوار کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور سوزش والی جلد کو آرام دیتا ہے۔

اسکن ٹین(دھوپ سے رنگ کالا ہونا)

دھوپ آپ کی جلد کو ٹین کر دیتی ہے، سورج کی شعائیں جلد کی نچلی تہوں میں داخل ہوتی ہے اور میلانین(melanin) پیدا کرنے کے لیے میلانوسائٹس(melanocytes) نامی خلیات کو متحرک کرتی ہے۔

بیسن کو صدیوں سے ڈی ٹیننگ اور جلد کی رنگت کو فئیر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کی سپر کلینزنگ خصوصیات آپ کے چہرے کو بہترین شکل دیتی ہیں۔

جلد پر موجود اضافی تیل کم کرتا ہے

گرمی اور نمی کے موسم میں چہرے پراضافی تیل پسینوں کی صورت میں سامنے آتا ہے، جس سے جلد آئلی یعنی چکنائی والی لگتی ہے۔

یہ تیل دار جلد مہاسوں کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، بیسن اضافی تیل کو جذب کرنے اور آپ کی جلد کو صاف کرنے میں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

چنے کے اس آٹے میں الکلائیزنگ خصوصیات ہوتی ہیں جو آپ کی جلد کے پی ایچ کی سطح کو متوازن رکھتی ہیں۔

خشک جلد کا علاج

بیسن نہ صرف جلد پر موجود اضافی تیل کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ خشک، لٹکی ہوئی جلد کو بھی خوبصورت بناتا ہے۔

بیسن کو ملائی کے ساتھ لگانا ایک حیرت انگیز موسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔

جلد پر موجود قدرتی بال ہٹانا

بیسن کو چہرے پر موجود قدرتی بال کو بھی ہٹانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیسن سے بنا اسکرب آپ کی جلد کو خوبصورتی بھی دیتا ہے۔

اسکرب کرنے سے پہلے اپنے چہرے کو بھانپ دیں، جس سے چہرے کے مسام کھل جائیں گے اور بالوں کو جڑوں سے ہٹانا آسان ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ بہت زیادہ چہرے کو نہ رگڑیں کیونکہ اس سے آپ کی جلد میں سوزش اور جلن ہوسکتی ہے۔

Women

Beauty Tips

beauty

Gram Flour