Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی پنجاب کا دورہ چین، ننشیا اور پنجاب حکومت کے درمیان 2 معاہدے طے پاگئے

محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے خوش آئند قرار دے دیا
شائع 22 ستمبر 2023 02:19pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے موقع پر ننشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان 2 معاہدے طے پا گئے ہیں۔

ساہیوال، بہاولپور، ووژونگ، زونگ وئی کوسسٹر سٹیز قراردینے کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایم تنویر نے معاہدوں پر دستخط کیے، جبکہ ساہیوال و بہاولپورکے چینی شہروں سے روابط بر قراررکھنے پراتفاق کیا گیا۔

باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے۔

سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے، جبکہ سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اورمہارتوں کا تبادلہ کریں گے۔

دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیا جائے گا جبکہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معاہدہ کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

محسن نقوی نے معاہدے کو پاک چین تعلقات کے حوالے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔

punjab

mohsin naqvi