Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نےبھارت کی تین خواتین کھلاڑیوں کو دستبرداری پر مجبور کردیا

ممالک کے آپسی اختلافات کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگے
شائع 22 ستمبر 2023 03:52pm
فوٹو-رائٹرز
فوٹو-رائٹرز

**ملکوں کے درمیان اختلافات ہوتے رہتے ہیں جس کا اثر آپسی تجارتی معاملات پربھی پڑتا ہے، لیکن اب یہی اختلافات کھیلوں کی دنیا پر بھی اثر انداز ہونے لگے ہیں **

چین کی جانب سے ایشین گیمز کی میزبانی نہ ملنے پرووشو کی تین بھارتی مارشل آرٹس کھلاڑیوں کو دستبرداری پر مجبور کردیا گیا۔

ان تینوں کھلاڑیوں کا تعلق شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش سے ہے، جس علاقے کو بیجنگ ’جنوبی تبت‘ کا نام دیتا ہے۔

ووشو یا کنگ فو ، ایک کثیر شعبہ جاتی مارشل آرٹ ہے جو چین نے روشناس کرایا تھا۔

ہندوستان ٹائمز اخبار کے مطابق ان تینوں کو ہانگژو ایشین گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے حصہ لینے کی اجازت دی تھی لیکن وہ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر تھیں جو چین میں داخل ہونے کے لئے ویزا کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق بقیہ 10 رکنی اسکواڈ کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بدھ کو ہانگژو میں ہونے والے میچوں کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

رونالڈو کیساتھ ایرانی لڑکی کی موجودگی سے طوفان کھڑا ہوگیا

اسپورٹس کے شعبے میں خواتین کے لئے جگہ بنانا اتنا مشکل کیوں؟

سوشل میڈیا انفلونسرز کی وائرل ویڈیوز فلم میں تبدیل کی جائیں گی

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور وزارت خارجہ نے فوری طور پر فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ہندوستانی ووشو ٹیم نے جولائی میں ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے لئے چین کے شہر چینگڈو کا سفر نہیں کیا تھا کیونکہ انہی تین کھلاڑیوں کو ویزا چسپاں کرنے کے بجائے اسٹیپل جاری کیا گیا تھا – جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بیجنگ اروناچل پردیش پر ہندوستان کے علاقائی دعوے کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

اس اقدام پر بھارت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔

اروناچل پردیش تبت سے ہمالیہ کے دوسری طرف ہے اور اپنے شمالی پڑوسی کے ساتھ بدھ مت کا مشترکہ ثقافتی ورثہ رکھتا ہے۔

دلائی لامہ 1959 میں اپنی ریاست کے ذریعے چینی حکمرانی کے خلاف ہونے والی ناکام بغاوت کے بعد اپنے آبائی ملک سے فرار ہو گئے تھے اور تب ہی سے وہ بھارت میں رہ رہے ہیں۔ بیجنگ نے بدھ مت کے رہنما کی پرواز کے تین سال بعد ایک خونریز تنازع میں زیادہ تر علاقے پر مختصر طور پر قبضہ کر لیا تھا۔

رواں سال چین کی جانب سے متنازع علاقے میں 11 مقامات کے نام تبدیل کیے جانے کے بعد بھارت نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

world

Women

sports

lifestyle