Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پر مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا

وفد نے حلقہ بندیوں سے متعلق خدشات اور تجاویز بھی الیکشن کمیشن پہنچا دیں
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:12pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پر اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا جبکہ وفد نے حلقہ بندیوں سے متعلق خدشات اور تجاویز بھی الیکشن کمیشن پہنچا دیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اور امتیاز صفدر وڑائچ الیکشن کمیشن آئے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے الیکشن شیڈول نہ جاری کرنے پراپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا اور شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی وفد نے حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے خدشات اور تجاویز بھی الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں۔

قمرزمان کائرہ نے اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مسائل بھی الیکشن کمیشن حکام کو بتائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان کرچکا ہے۔

اسلام آباد

Qamar Zaman Kaira

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023