Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد: بھٹہ مالکان کا انسداد اسموگ ٹیم پر حملہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ملازمین زخمی

چند روز قبل سیل کرکے مالکان پرجرمانہ کیا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات
شائع 22 ستمبر 2023 12:08pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

حافظ آباد میں بھٹہ مالکان نے مسلح افراد کے ہمراہ انسداد اسموگ ٹیم پر حملہ کردیا۔

مسلح افراد کے تشدد سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ملازمین زخمی ہوگئے، جبکہ بھٹہ مالکان نے ٹیم کی سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات نے کہا کہ ملزمان کے بھٹے سے خطرناک دھواں نکل رہا تھا، جس پر چند روز قبل سیل کرکے مالکان پرجرمانہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے بھٹہ مالکان سمیت 9 افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔

punjab

hafizabad