Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا بھنگڑا وائرل، بارات کشتی پر آئے گی

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی سیاستدان کی شاہانہ شادی 24 ستمبر کو 'دی لیلا پیلس' میں ہوگی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 12:42pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

گھوڑے پر بارات لانے کے بعد اب نیا ٹرینڈ ہو گا کشتی پر بارات لانا، کیونکہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی پر کچھ انوکھا دیکھنے کو ملے گا۔ اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکاہے۔

شادی کی مرکزی تقریب سے قبل اس جوڑے نے ”صوفی نائٹ“ کی پری ویڈنگ اتقریب رکھی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

صوفی نائٹ سے ایک ویڈیو بھی منظرِعام پر آئی ہے جس میں دولہا اور دلہن کو پرجوش انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی 24 ستمبر کو ”دی لیلا پیلس“ میں منعقد ہوگی، جس میں دلہا راجا اپنی دلہنیا لینے کشتی پر روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی، تصاویر وائرل

پرینیتی چوپڑا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کا شادی کارڈ وائرل

رپورٹس کے مطابق تقریب کے لیے دی لیلا پیلس کا سب سے مہنگا ”مہاراجہ سویٹ“ بُک کروایا گیا ہے جس کا صرف ایک دن کا کرایہ بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے اہلِ خانہ شادی میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کی شام ادے پور پہنچیں گے، شادی کے مینیو میں پنجابی کھانے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے رواں سال مئی میں منگنی کی تھی۔

Wedding

lifestyle

Parineeti Chopra

Raghav Chadha

sufi Night