Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

جامعہ کراچی، بغیربتائے چھٹی پر جانیوالے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے

کلاسز کے بائیکاٹ سے طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 02:55pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

جامعہ کراچی انجمن اساتذہ نے احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ کر کے تدریسی عمل معطل کر رکھا ہے، جبکہ وائس چانسلر نے بغیر بتائے چھٹی پرجانے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

کلاسز کے بائیکاٹ کے باعث طلبا و طالبات پریشانی سے دوچار ہیں۔ جامعہ کے وائس چانسلر نے بغیر بتائے چھٹی پر جانے والے 35 اساتذہ کو سمسٹرکے دوران چھٹی پرجانے پر شوکاز نوٹسز کردیا ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ آج سے تدریسی عمل معطل رکھا جائے گا، 6 سال سے جامعہ کراچی کے بجٹ کی منظوری نہیں کی گئی ہے۔

اساتذہ نے وزیراعلی سندھ سے جامعہ کراچی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ گذشتہ روز جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹرخالدعراقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال مسئلہ کا حل نہیں ہے بات چیت مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹرخالدعراقی نے کہا کہ ہڑتال سے سب سے زیادہ طلبا متاثر ہوتے ہیں، جو بھی بجٹ ہے اس میں تعلیم کو جاری رکھیں گے، 3 کروڑ بجلی کا بل اب 7 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھرمیں کوئی پریشانی ہو تو دروازے بند کرکے نہیں بیٹھتے، مشکل صورت میں ادارے کا ساتھ دینا چائیے، خوف صرف اللہ سے کسی سے نہیں ڈرتا ہوں۔

خالد عراقی نے کہا کہ کسی قسم کے پریشر میں نہیں آوں گا، اس بات پراتفاق کرتا ہوں مسائل پربات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا ک تنخواہوں میں میں حکومت نے اضافہ نہیں کیا، ایوننگ پروگرامات کے مسائل کو سینڈیکیٹ میں اٹھائیں۔

انجمن اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ایوننگ پروگرام کے مالی حالت خراب ہے، 30 فیصد بچے اپنی فیس دینے پر کامیاب ہیں۔۔ 70فیصد نہیں ہیں۔

ان کا دوسرا مطالبہ یہ کہ ٹیچنگ اسیسٹنٹ دی جائے، مناسب ہے اس چیز کو سنڈیکیٹ تک لے جایا جائے۔

تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ جو اساتذہ ایم فیل میں انرول ہوتے ہیں ان سے فیس نہ وصول کی جائے۔

Karachi university

Caretaker CM Sindh