Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پودینہ صرف چٹنی بنانے کیلئے نہیں، آپ کی صحت کیلئے بھی بہترین ہے

صحت پر انتہائی مثبت اثرات کے علاوہ پودینہ فنگل انفیکشن کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے
شائع 22 ستمبر 2023 11:32am
تصویر: ہندوستان ٹائمز/ویب سائٹ
تصویر: ہندوستان ٹائمز/ویب سائٹ

زمانہ قدیم سے کھانوں میں ذائقے اور خوشبوکیلئے استعمال ہونے والا ’پودینہ‘ انسانی صحت کیلئے بھی کئی طریقوں سے مفید ہے۔

پودینہ یا مینتھا جڑی بوٹی کا تعلق لامیسی خاندان سے ہے جس کی خاصیت اس میں موجود خوشگوار خوشبو ہے۔

ٹھنڈی تاثیر لیے پودینہ انسان کے حواس کو ایک پُر سکون احساس دیتا ہے، یہ بھارت، برازیل اور چین میں کاشت کیا جاتا ہے۔

اس میں پولی فینولزاور کیفیک ایسڈ شامل ہیں، دنیا بھر میں اس کو فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

تازہ دھنیہ پودینہ زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ رکھیں

فوراً نیند کی وادیوں میں پہنچانے والے چار مصالحے

موزے پہن کر سونے والوں کے ساتھ رات میں کیا ہوتا ہے؟

موسمِ گرما میں پودینہ جسم اوردماغ پر تازگی بخش اثرات مرتب کرتا ہے، یہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا باعث ہے۔

تناؤ(اسٹریس) کی سطح میں کمی

پودینے کی تیز اور تازگی بخش خوشبو اسٹریس کو کم کرکے انسانی جسم اور دماغ کو تروتازہ کرتی ہے۔

پودینہ خون میں کورٹیسول کی سطح کو بھی منظم کرتا ہے جو تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جلد کی صحت

پودینے کے پتوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ روسمارینک ایسڈ( rosmarinic acid) جلد میں خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں فائدہ مند ہے۔

یہ جلد کو فری ریڈیکل نقصان سے بچاتے ہوئے جھریوں اورلکیروں سے چہرے کو محفوظ رکھتا ہے۔

پودینہ کے پتوں میں موجود سیلیسیلک ایسڈ اور وٹامن اے کے فوائد جلد میں سیبم کے تیل کے اخراج کو کنٹرول کرتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

پودینہ نظامِ ہاضمہ کو فروغ دینے کے لیے ہاضمے کے انزائمز کو متحرک کرتا ہے۔ یہ کھانے میں موجود غذائیت کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

جب جسم غذائی اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم کی رفتار تیزہوتی ہےجو وزن میں کمی کو فروغ دیتی ہے۔

کھانسی اور زکام

پودینے میں مینتھول ہوتا ہے، یہ ایک خوشبودار ڈیکنجسٹنٹ(decongestant) ہے جو بلغم کو توڑنے میں مدد کرتا ہے، اس سے بلغم کو باہر نکالنا آسان ہوجاتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

پودینہ میں موجود اہم جزو مینتھول ہائی بلڈ پریشر کو باآسانی کنٹرول کرسکتا ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

Mint leaves