Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے سستا ہوگیا، ڈیلرز
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسے کمی کے بعد 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوگیا ہے۔

دوسری طرف ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے سستا ہوگیا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 293.50 روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 10 پیسے کمی کے بعد ڈالر 292 روپے 78 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 296 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کا بھاؤ 293 سے نیچے گر گیا

گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کی کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 198 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 400 پر پہنچ گیا جوہ گزشتہ روز 46 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars