Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

انشاء آفریدی نے شادی پر کس برانڈ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا

اقصیٰ آفریدی نے بھی اپنی شادی پر اسی مقبول برانڈ کے جوڑے پہنے تھے
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 12:40pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء اور شاہین شاہ آفریدی کی شادی کا سوشل میڈیا پرخوب چرچا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین متجسس ہیں کہ انشا کا شاہانہ عروسی جوڑا کس ڈیزائنرکا تیار کردہ ہے۔

ویسے تو عروسی لباس میں انشاء کی کوئی تصویرسامنے نہیں آئی، لیکن شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے ہمراہ ایک دلکش تصویرشئیر کرتے ہوئے اپنے جذبات کااظہار کیا تھا۔

شاہدآفریدی بیٹیوں کی تصاویر منظرعام پر لانا پسند نہیں کرتے، اسی وجہ سے ان کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویرپشت سے لی گئی ہے۔

لیکن خط کا لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپ جانے کے مصداق انشاء کا صرف دوپٹہ دیکھ کر ہی صارفین نے کھوج لگانے کی کوشش کی کہ خوبصورت عروسی لباس کس ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔

ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ انشاء نے زندگی کے اس خاص دن پر پاکستان کی مقبول اور مہنگی ترین فیشن برانڈ ”ری پبلک“ کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا جو ”ریپبلک ویمنزویئر“ کی برائیڈل کلیکشن سے چُنا گیا۔

مزید پڑھیں:

شاہین آفریدی اور انشا نے مہمانوں سے کیا درخواست کی؟

انشا آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

شاہین آفریدی کی بارات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ایک محتاط اندازے کے مطابق انشا آفریدی کی شادی کے لباس کی قیمت 7 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ برانڈ آفریدی خاندان میں ایک مقبول انتخاب معلوم ہوتا ہے، کیونکہ اقصیٰ آفریدی نے اس سے قبل اپنی شادی کی دونوں تقریبات کیلئے اسی برانڈ سے اپنے ملبوسات کا انتخاب کیا تھا۔

ممکنہ طور پر انشا کا بارات کا میک اپ فرقان سیلون سے کروایا گیا ہے جنہوں نے بارات والے دن پوری سج دھج سے تیار اقصیٰ کی تصویر شیئر کی تھی۔

گویا اس سیلون کی جانب سے انشاءٰ کے مہندی میک اپ کی ایک جھلک سامنے آئی تھی تاہم بارات پر صرف اقصیٰ کی پُشت سے لی گئی تصویر شیئرکی گئی۔ غالب امکان ہے کہ انشاء کا میک اپ بھی یہیں کیا گیا۔

انشا آفریدی کے شادی کے لباس کے انتخاب کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔

Wedding

Shaheen Shah Afridi

lifestyle

Ansha afridi

dress