Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم کی بین الاقوامی کان کنی کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

انوار الحق کاکڑ کی ریو ٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 09:09am
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 6000 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔

نیو یارک میں انوارالحق کاکڑ نے ریو ٹنٹو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نے ریو ٹنٹو گروپ کو معدنیات اور کان کنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر ہیں۔

ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے دی گئی سرمایہ کاری کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

New York

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar