Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ وقت جب کرن جوہر رو رو کر سلمان خان کو مناتے رہے

یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم 'ساجن جی گھر آئے' کی شوٹنگ کر رہے تھے، کرن جوہر
شائع 22 ستمبر 2023 08:09am

فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے گیت ’ساجن جی گھر آئے‘ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کے بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔

فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے گیت ’ساجن جی گھر آئے‘ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کے بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔

کرن جوہر نے ایک فیشن ڈیزائنر سے بات کرتے ہوئے 1998 میں بننے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروڈکشن کے پاس سلمان خان کیلئے سوٹ تیار تھا، ہم ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر سلمان خان پھٹی ہوئی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آگئے، ہم نے تو ان کیلئے سوٹ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے بہت ڈر گیا تھا اور آج بھی ڈرتا ہوں، اُس وقت سلمان خان نے مجھے کہا کہ ’آپ کو پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا‘۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے اچانک اپنا بلڈ پریشر بڑھتا ہوا محسوس ہوا کیونکہ سلمان سے پہلے ہی لباس کے متعلق بات طے ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سپر اسٹار کو نشاندہی کی کہ دیکھیں اتنا بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہیں لیکن سلمان اس گیت کو ٹی شرٹ میں ہی فلمانا چاہتے تھے۔

کرن نے بتایا کہ میں نے صاف انکار کردیا اور پھر سلمان خان کے آگے رو پڑا، میں یہ کہتے ہوئے ان کی منتیں کرنے لگا کہ یہ میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔

کرن جوہر نے کہا اس کے بعد سلمان فوری طور پر سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور مجھے کہا کہ رونا بند کریں۔

Karan Johar