Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیول نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز کی بسیں بند

نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے واقعے کا نوٹس لے لیا
شائع 21 ستمبر 2023 10:37pm

اسلام آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں اور کالجز میں چلنے والی بسسوں کا فیول نہ ہونے کے باعث سرکاری ٹرانسپورٹ بند کردی گئی، نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈیزل کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے کئی اسکول اور کالجز میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔

آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور اور ایف سیون کالج فار گرلز سمیت متعدد کالجز اور اسکول کی بسوں کو فیول نہ ملنے کی وجہ سے کئی روز سے ٹرانسپورٹ بند ہے، جس کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر مدد علی سندہی نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد

Schools

Fuel shortage

collages

buses

govt transport