Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف کردار اچانک چل بسے

67 سالہ اکھل مشرا گھر کے کچن میں گِر کر ہلاک ہوگئے
شائع 21 ستمبر 2023 09:25pm

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں مزاح سے بھرپور کردار ادا کرنے والے اکھل مشرا چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 67 سالہ اکھل مشرا گھر کے کچن میں گِر کر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے ’تھری ایڈیٹس‘ میں لائیریرین کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکار کچن میں کرسی پر کھڑے ہو کر کوئی چیز اٹھا رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سر کے بل زمین پر گرے۔ سر میں گہری چوٹ کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔

جب اہل خانہ کسی چیز کے گرنے کی آواز سن کر کچن کی طرف دوڑے تو دیکھا کہ اکھل مشرا زمین پر بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہیں اور ان کے سر سے بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے۔

اداکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ ہلاک ہو چکے تھے۔

اکھل مشرا ’ڈان‘، ’گاندھی مائی فادر‘، ’شیکھر‘ اور بہت سی فلموں میں نظر آئے لیکن ’تھری ایڈیٹس‘ میں ان کے لائیریرین کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا اور اس متعلق سوشل میڈیا پر اکثر میمز بھی گردش کرتی ہیں۔

اکھل مشرا نے 3 فروری 2009 کو جرمن اداکارہ سوزان برنرٹ سے کوٹ میرج کی تھی جبکہ جوڑے نے 30 ستمبر 2011 کو ایک روایتی تقریب میں شادی کی۔

3 IDIOTS

Akhil mishra