Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں اکتوبر قہر ڈھائے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

سمندری ہواؤں میں تعطل کے باعث اکتوبر کامہینہ گرم رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 09:57pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں میں تعطل کے باعث اکتوبر کا مہینہ گرم رہے گا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کراچی سے دور ہو گیا، ہوا کےکم دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ رہی تھی۔

ڈی جی میٹ نے کہا کہ کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

سردار سرفراز کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

موسمیاتی تبدیلی: پاکستان میں 2025 میں پانی کی قلت کا خدشہ

لیبیا میں سیلاب سے تباہی پر مظاہرے، میئر کا گھر نذر آتش

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آگے بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

Met Office

Hot Weather

flood 2023