Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 13.19 ارب ڈالر پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک
شائع 21 ستمبر 2023 08:50pm
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ، فوٹو ــ فائل
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ، فوٹو ــ فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 13.07 ارب ڈالر سے بڑھ کر 13.19 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.63 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.70 ارب ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

شرح سود بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کا بھاؤ 293 سے نیچے گر گیا

گولڈ مارکیٹ کا مسئلہ حل نہ ہوا، سونے کے ریٹ پر سٹے بازوں کا راج

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 49 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

pakistan stock exchange

dollar vs rupee

FOREX RESERVES