Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کور کمانڈر پشاور کا دورہ چترال، امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ

لیفٹیننٹ جنرل احسن اظہر حیات کی انتظامیہ، شہریوں اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
شائع 21 ستمبر 2023 08:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے چترال کا دورہ کیا جہاں انہیں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے ضلعی انتظامیہ، شہریوں اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی گروہ یا فرد کو امن میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا، ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ چترال کی محب وطن عوام نے پروپیگنڈا ناکام بنادیا ہے، چترال کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ چترال میں افراتفری پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چترال کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ امن کو یقینی بنائیں گے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کے صبر اور جذبے کو سراہا۔

pakistan army

Chitral

Corps Commander Peshawar

Lieutenant General Hassan Azhar Hayat visit chitral