Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خلائی مخلوق کا حملہ، 20 روسی فوجی پتھر میں تبدیل‘

سی آئی اے کی مبینہ رپورٹ میں انکشاف
شائع 21 ستمبر 2023 08:28pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

میکسیکو کی پارلیمنٹ میں خلائی مخلوق کی لاشوں کی نمائش کے بعد اب ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خلائی مخلوق نے اپنے ہتھیار سے 20 سے زیادہ روسی فوجیوں کا پتھر میں بدل دیا تھا۔

عجیب و دلچسپ موضوعات پر گفتگو کرنے والے مشہور پوڈ کاسٹر روگن نے حال ہی میں 250 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ کی تفصیلات شیئر کیں، جو مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے لکھی تھی۔

رپورٹ میں اس واقعے پر روشنی ڈالی گئی، جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے 1980 کی دہائی کے آخر میں روسی خفیہ ایجنسی ”کے جی بی“ کے ایجنٹس کی طرف سے جمع کرائی گئی اصل رپورٹس کو بعد میں یوکرائنی میڈیا نے کور کیا اور 1993 میں ایک خفیہ انٹیلی جنس فائل میں دستاویز کیا۔

روگن کے مطابق، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طشتری کی شکل کے ایک خلائی جہاز نے معمول کی تربیتی مشقوں کے دوران روسی فوج کے ایک یونٹ کے اوپر سے پرواز کی۔

اس کے بعد، یونٹ کے ایک رکن نے سطح سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو خلائی مخلوق کے اُس جہاز سے ٹکرا گیا اور وہ قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملبے سے پانچ انسان نما مخلوقات نکلیں، جن کا قد چھوٹا تھا، سر بڑے تھے اور آنکھیں کالی تھیں۔

مزید پڑھیں: خلائی مخلوق کس جسامت کی حامل ہو سکتی ہے؟

روگن کے مطابق، زندہ بچ جانے والے فوجیوں نے گواہی دی کہ خلائی جہاز سے باہر نکلنے کے بعد ایلین آپس میں ضم ہو گئے۔ اس کے بعد یہ شے ایک انڈے نما شکل میں تبدیل ہو گئی جس سے تیزی گنگناتی آواز نکل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پھر اچانک ایک سفید پاؤڈر چاروں طرف بکھر گیا جس کا سائز تیزی سے پھیلتا گیا، اور پھر اچانک ایک دھماکہ ہوا، اس لمحے وہ تمام 23 فوجی اس نظارے کو دیکھ رہے تھے پتھر کے ستونوں میں تبدیل ہوگئے۔

رپورٹ کیسے منظر عام پر آئی؟

رپورٹ کے مطابق، یہ حیران کن دعوے دو فوجیوں کی طرف سے کیے گئے تھے جو اس واقعے میں ہونے والے دھماکے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

روگن کے مطابق کے جی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلائی جہاز کی باقیات اور خوف زدہ فوجیوں کو ماسکو کے قریب ایک انتہائی خفیہ تحقیقی مرکز میں پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایریا 51 کو خلائی مخلوق سے کیوں جوڑا جاتا ہے

دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا کہ انٹارکٹیکا کے مختلف بیسز پر سرخ، سبز اور پیلے رنگ کی کئی نامعلوم اشیاء کو اڑتے دیکھا گیا تھا۔

1991 میں سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف نے ان دستاویزات کو تلف کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وہ کسی نہ کسی طرح سی آئی اے کے ہاتھ لگ گئیں۔

ان دستاویزات کی ریکارڈنگز میں گورباچوف کو سنا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ رپورٹ خلائی مخلوق کے وجود کو ثابت کرتی ہے اور انہیں بہت سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں ماہرین نے قیاس ظاہر کیا کہ خلائی مخلوق کی طرف سے خارج ہونے والی توانائی فوجیوں کے نامیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، جس سے ان کے مالیکیول پتھر میں تبدیل ہوگئے۔

Alien Attack

Russian Soldiers

Alien encounter

CIA report