Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کی نئی قیمتوں کا جلد اعلان کریں گے، نگراں وفاقی وزیر توانائی

اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے، محمد علی
شائع 21 ستمبر 2023 06:48pm
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب، فوٹو ــ اسکرین گریب
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب، فوٹو ــ اسکرین گریب

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا جلد اعلان کردیں گے۔

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ گیس کی قیتموں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین پر کچھ فرق پڑے گا، جنوب میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، شمالی پاکستان میں گیس کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔

انھوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ کمزور طبقے پر بوجھ نہ پڑے ، یہ کوشش بھی کررہے ہیں کہ گیس کی قلت پیدا نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو گیس کی سپلائی دینے کے لئے کام کر رہے ہیں، ایل این جی کیلئے ہمارے پاس صرف دو ٹرمینل ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہم پر کچھ پابندیاں ہیں، یہ آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے، بجلی کی قیمتوں میں سبسڈی ممکن نہیں۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے، نگران حکومت راتوں رات بجلی کی قیمت کم نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں :

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سعودی کمپنی کے قابل تجدید توانائی منصوبے میں شراکت دار بننے کی خواہشمند

محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کےخلاف سخت اقدامات کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ بجلی کوئی چوری کرے اور بوجھ غریب پر ڈالا جائے، اب تک 6 ارب روپے کی بجلی چوری کو روکا جاچکا ہے۔

electricity price

Gas

IMF programme

Oil and gas