Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 07:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں خفیہ معلومات پر آپریشنز میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کیے گئے۔ پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 5 دہشت گرد پکڑے گئے۔

مذکورہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ 31 اگست 2023 کو فوجی قافلے پر موٹرسائیکل کے ذریعے خود کش حملے میں سہولت کار تھے جس میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

چترال اور سون میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7 دہشتگرد ہلاک، 6 زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں کیا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشنز میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اورخاتمےکے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ مقامی آبادی کی طرف سے آپریشن کی مکمل حمایت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کےلئے عزم کاا عادہ کیا ہے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

security forces operation

Terrorists killed